ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / برائن لارا نے ویسٹ انڈیز کو کامیابی پر مبارکباد دی

برائن لارا نے ویسٹ انڈیز کو کامیابی پر مبارکباد دی

Wed, 06 Sep 2017 20:00:05  SO Admin   S.O. News Service

لندن،6ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عظیم کیریبین کھلاڑی برائن لارا نے بتایا کہ سچن تندولکر نے انہیں ایس ایم ایس بھیج کر انگلینڈ پر دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جیت کی کرکٹ دنیا کو اشد ضرورت تھی۔ویسٹ انڈیز ٹیم کل سے شروع ہو رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں جیت درج کرکے سیریز اپنے نام کرنا چاہے گی،اگر وہ ایسا کر سکتا ہے، تو وہ 20سال بعد انگلینڈ میں اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتے گی۔پہلا ٹیسٹ انگلینڈ نے تین دن کے اندر اندر اننگز اور 209رنز سے جیت لیا تھا جس کے بعد کرکٹ پنڈتوں نے ویسٹ انڈیز کا بوریا بستر باندھ دیا تھا۔دوسرے ٹیسٹ میں چوتھی اننگز میں جیت کے لئے 300رنز کا ہدف ملنے کے باوجود ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹ سے جیت درج کی،شائی ہوپ نے دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔


Share: